کرکٹ: ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ سال اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ کئی برسوں سے انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم پاکستان کی مدد کے لئے ایک ٹیم پاکستان کے دورے پر جانی چاہئے۔
میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ سال اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ کئی برسوں سے انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم پاکستان کی مدد کے لئے ایک ٹیم پاکستان کے دورے پر جانی چاہئے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق اس ٹیم کی قیادت سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کر رہے ہیں جو اس وقت ایم سی سی کے صدر بھی ہیں۔
ایم سی سی کو اس بات پر خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے اور غیر ملکی ٹیمیں یہاں آنا شروع ہو گئی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس واقعے کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ منقطع ہوا تھا وہ مارچ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والا دہشت گرد حملہ تھا اور کمار سنگاکارا اس ٹیم کا حصہ تھے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMzkuNTkg ejasoft island