کرکٹ پاکستان: پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ حقوق ایک غیر ملکی جوئے کی کمپنی کو فروخت
پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ حقوق ایک غیر ملکی جوئے کی کمپنی کو فروخت کر دئیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ حقوق ایک غیر ملکی جوئے کی کمپنی کو فروخت کر دئیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز بھی جوئے کی کمپنی کے ساتھ معاہدے سے لاعلم نکلیں، انہیں میڈیا رپورٹس سے ہی اس معاہدہ کا علم ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ حقوق ایک غیر ملکی جوئے کی کمپنی کو فروخت کر دئے گئے تھے، جس نے اپنی ویب سائٹ پر میچز دکھا کر شرطیں وصول کی ہیں۔
بتا دیں کہ اس حوالے سے پی سی بی کا موقف تھا کہ اس کے براڈکاسٹ پارٹنر نے بتائے بغیر یہ معاہدہ کیا ہے، جیسے ہی اس کا پتا چلا تو اس سے خط لکھ کر وضاحت طلب کر لی گئی تھی اور بات چیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے، سابق کپتان جاوید میاداد نے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ سطح پر بھی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا گیا ہے البتہ چونکہ حکام ابھی کورونا کے مسئلے سے نمٹنے میں مصروف ہیں اس لئے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جیسے ہی عالمی وبا ختم ہوگی تو کوئی نہ کوئی ایکشن ضرور لیا جائے گا۔
aXA6IDMuMTUuMjM1LjE5NiA= ejasoft island