کرکٹر بین ڈنک: پاکستان میں ٹاپ کلاس کرکٹ کا آنا بہت ضروری ہے
کرکٹر بین ڈنک نے کہا ہے کہ ہر دور میں پاکستان نے کھیل کو عظیم کھلاڑی دیے ہیں، لہٰذا ٹاپ کلاس کرکٹ کا پاکستان میں آنا کھیل کے لیے بہت ضروری ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے لیے لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ بہت پرانی ہے، اور ہر دور میں پاکستان نے کھیل کو عظیم کھلاڑی دیے ہیں، لہٰذا ٹاپ کلاس کرکٹ کا پاکستان میں آنا کھیل کے لیے بہت ضروری ہے۔
نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بین ڈنک نے کہا کہ پاکستان میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، یہاں لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، اور کھیل میں دلچسپی لیتے ہیں، پی ایس ایل کا مومنٹم بن رہا ہے، اس لیے میں بھی پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے، اور امید ہے کہ اس سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی کارکردگی کرے گی۔
بین ڈنک گزشتہ روز ہی آسٹریلیا سے لاہور پہنچے، اور انہوں نے لاہور قلندرز کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا، اور پی ایس ایل فائیو کے لیئے خود کو یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا شروع کردیا ہے۔
aXA6IDMuMTcuMTUwLjg5IA==
ejasoft island