دہلی انتخابات: 70سیٹیں، 672 امیدوار اور 14.5 ملین ووٹرز
دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں پر آج صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہو چکی ہے. دہلی میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 14.5 ملین ہے. جن میں سے مردوں کی تعداد 81.05 لاکھ ہے
دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں پر آج صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہو چکی ہے. دہلی میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 14.5 ملین ہے. جن میں سے مردوں کی تعداد 81.05 لاکھ ہے، اور خواتین کی تعداد 66.80 لاکھ ہے. اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 2.32 لاکھ ہے. بتادیں کہ ان انتخابات کے نتائج 11 فروری کو آنے ہیں،اور انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.
لائیو ہندوستان کے مطابق اس بار انتخابات میں موبائل ایپس ، کیو آر کوڈز ، سوشل میڈیا انٹرفیس جیسی ٹیکنالوجیز کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ دہلی کے 11 اضلاع کی ایک ایک اسمبلی نشست کا اس طور پر انتخاب کیا گیا ہے کہ جہاں رائے دہندگان بوتھ پر ووٹنگ پرچی نہ لانے کی صورت میں اسمارٹ فون کے ذریعے ہیلپ لائن ایپ سے کیو آر کوڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ اور مندرجہ بالا اضلاع میں سلطان پور ماجرا ، سلیم پور ، بالیماران ، بیجواسان ، تریلوکپوری ، شکور بستی ، نئی دہلی ، روہتاس نگر ، چھتر پور ، راجوری گارڈن اور جنگ پورہ ہیں۔
دہلی انتخابات میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. تقریبا 1.25 لاکھ سیکورٹی اہلکار دہلی کی سیکورٹی کی کمان سنبھالے رہیں گے. دہلی میں قریب 40،000 سکیورٹی، ہوم گارڈ کے 19،000 سیل اور مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 190 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں.
18 سے 40 سال تک کی عمر کے ووٹروں کی کل تعداد
79.70 لاکھ ہے.
18 سے 25 سال --1173٪
25 سے 40 سال - 42.17٪
40 سے 60 سال -33.56٪
60 سال سے زیادہ - 12.54٪