انٹرٹینمنٹ
کہکشائی مرکز کے قریب پراسرار اجرامِ فلکی دریافت
ماہرین فلکیات نے ہماری ملکی کہکشاں کے مرکز سے قریب ہی کچھ ایسے اجرامِ فلکی دریافت کئے ہیں جو دیکھنے میں تو گیس کے بادل لگتے ہیں لیکن ان کا طرزِ عمل بالکل ستاروں جیسا ہے۔
ماہرین فلکیات نے ہماری ملکی کہکشاں کے مرکز سے قریب ہی کچھ ایسے اجرامِ فلکی دریافت کئے ہیں جو دیکھنے میں تو گیس کے بادل لگتے ہیں لیکن ان کا طرزِ عمل بالکل ستاروں جیسا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان ستاروں کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یو سی ایل اے) میں ماہرینِ فلکیات کی ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے۔
خيال رہے کہ یہ عجیب و غریب اجرامِ فلکی جنہیں ’’جی آبجیکٹس‘‘ کا نام دیا گیا ہے، ہماری کہکشاں کے مرکز میں واقع عظیم و جسیم بلیک ہول (سپر میسیو بلیک ہول) کے گرد بڑی تیزی سے چکر لگا رہے ہیں اور ان کا مدار (آربٹ) اچھا خاصا بیضوی یعنی کسی لمبوترے انڈے کی طرح ہے۔
aXA6IDE4LjIyMS4xMjkuMTkg
ejasoft island