شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طرف سے طلاق کی تصدیق کردی گئی
مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
نيو نيوز کے مطابق چند ماہ قبل شہروز سبزواری کی جانب سے ویڈیو پیغام میں بتایا گیا تھا کہ وہ دونوں گزشتہ 6 ماہ سے باہمی رضا مندی سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، طلاق نہیں۔
تاہم اب اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور اداکارہ سائرہ یوسف نے چند ماہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اب باقاعدہ طلاق کا اعلان کردیا ہے۔دونوں فریقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ایک دوسرے سے ازدواجی تعلق کے اختتام کی تصدیق کی گئی ہے۔
شہروز سبزواری نے عوام اور میڈیا سے درخواست بھی کی کہ ان کی پرائیوسی کا خیال کریں۔ سائرہ یوسف کی جانب سے بھی انسٹاگرام کی پوسٹ میں طلاق کی تصدیق کی گئی ہے۔