سیاست
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر کو تنبیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنے کی تنبیہ کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنے کی تنبیہ کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور یورپ کے بارے میں غلط باتوں سے پرہیز کریں۔
جيو نيوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں، ایسے وقت میں ایرانی سپریم لیڈر کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔