ایل این جی کی کھپت میں کمی کے باعث پاکستان اب ماہانہ 5 کے بجائے 3 جہاز درآمد کرے گا
ایل این جی کی کھپت میں کمی کے باعث پاکستان اب ماہانہ 5 ایل این جی جہازوں کے بجائے 3 جہاز درآمد کرے گا۔
ایل این جی کی کھپت میں کمی کے باعث پاکستان اب ماہانہ 5 ایل این جی جہازوں کے بجائے 3 جہاز درآمد کرے گا۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی معاہدے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نیا معاہدہ ایل این جی کی کھپت میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ نئے معاہدے کے تحت پاکستان اپریل سے ہر ماہ ایل این جی سے 5 جہازوں کے بجائے 3جہاز درآمد کرے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق مئی میں ایل این جی درآمد کا فیصلہ طلب و رسد پر کیا جائے گا۔ پاکستان نے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فی صد کم ہے۔ رواں سال جنوری میں پاکستان نے 22 کروڑ ڈالر اور فروری میں 20کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjI0NC4yMDEg
ejasoft island