انگلینڈ: کورونا وائرس کے سبب مزید 327 افراد ہلاک

کورونا وائرس کے سبب انگلینڈ میں مزید 327 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یہاں کے ہسپتالوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہزار 180 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب انگلینڈ میں مزید 327 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یہاں کے ہسپتالوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہزار 180 تک پہنچ گئی ہے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں بھی 12 مزید اموات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد وہاں اب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1571 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ ویلز میں بھی 14 مزید افراد کورونا کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں اور ہلاک شدہ افراد کی تعداد 983 ہوگئی ہے۔
اسی طرح شمالی آئرلینڈ سے پانچ مزید افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور اسی کے ساتھ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 381 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ بھر کے تازہ ترین مجموعی اعداد و شمار کچھ دیر بعد جاری کئے جائیں گے جن میں ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ کیئر ہومز اور دیگر جگہوں پر ہلاک ہونے والے افراد کو بھی شمار کیا جائے گا۔