یورپی کمیشن نے پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ یورپی پارلیمنٹ میں کی پیش
یورپی کمیشن نے جی ایس پی پلس پر پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ یورپی پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے، جس میں انسانی حقوق کمیشن کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
یورپی کمیشن نے جی ایس پی پلس پر پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ یورپی پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے، جس میں انسانی حقوق کمیشن کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
جنگ نيوز کے مطابق یورپی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے کنونشن 27 پر عمل کے لیے قانون سازی کر کے بہتری دکھائی، تاہم قانون پر عمل درآمد میں کمزوریاں رہیں۔
اس میں کہا گیا کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے پاکستان میں مستند ڈیٹا دستیاب ہونا ایک مسئلہ ہے۔
اس میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ اظہار رائے، میڈیا پر پابندیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف جرائم پر تشویش ہے۔
یورپی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں سزائے موت کا قانون ختم کرنے کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے۔
اس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے پاکستان سنجیدہ کوششیں کر کے قانون سازی کرے جو احسن اقدام ہوگا۔