كاروبار
یورپی یونین: پاکستان کے لئے 15 کروڑ یوروز کے گئے مختص

پاکستان کے لیے یورپی یونین نے 15 کروڑ یوروز مختص کر دئے ہیں۔
پاکستان کے لیے یورپی یونین نے 15 کروڑ یوروز مختص کر دئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کی سفیر آنڈرولا کمینارا نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق سفیر آنڈرولا نے وزیر اعظم کو کورونا کے وبائی مرض کے بارے میں پاکستان کے رد عمل کو مستحکم کرنے کے لئے یورپی یونین کے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انھوں نے بتایا ہے کہ یورپی یونین نے کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے لئے 150 ملین یورو مختص کئے ہیں۔