فیصل ایدھی: وزیر اعظم آفس میں کسی سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی چائے پی
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم آفس میں 6 سے 7 منٹ رہا لیکن کسی سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم آفس میں 6 سے 7 منٹ رہا لیکن کسی سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔
جیو نیوز کے مطابق فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کو ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ وزیر اعظم آفس میں 6 سے 7 منٹ رہے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم سے ایک منٹ کی بات چیت ہوئی تھی البتہ وزیر اعظم ہاؤس میں کسی سے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور چائے بھی نہیں پی تھی۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اگلے ہی روز اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھے کورونا ہوگیا ہے، پیر کو کورونا کا ٹیسٹ ہوا اور منگل کی صبح فون پر بتایا گیا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہوں نے چند روز قبل وزیر اعظم کو ریلیف فنڈ کا چیک پیش کرنے کے لئے ان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم کا بھی کورونا کا سیمپل لیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTQyLjE5Ny4yMTIg
ejasoft island