آرٹ
فخر عالم:پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے
معروف پاکستانی گلوکار فخر عالم نے پاکستانی عوام کے نام پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے۔
معروف پاکستانی گلوکار فخر عالم نے پاکستانی عوام کے نام پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے بے قابو ہوتے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا صرف زکام نہیں بلکہ مہلک وائرس ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق خطرات سے آگاہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بار بار کہا لاک ڈاوَن نہ لگانے کی وجہ نادار افراد ہیں ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے اردگرد موجود نادار افراد کا خیال رکھنا ہے۔
aXA6IDMuOTAuMTg3LjExIA== ejasoft island