آرٹ
بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

عرفان خان کی موت کی خبر کی تصدیق بالی ووڈ کے ہدایت کار و پروڈیوسر شوجیت سرکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔
نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔
نیو نيوز کے مطابق عرفان خان کی موت کی خبر کی تصدیق بالی ووڈ کے ہدایت کار و پروڈیوسر شوجیت سرکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔
عرفان خان کو گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد ہندوستانی میڈیا میں ان کی موت کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
واضح رہے کہ عرفان خان نے 2018 میں اپنے تمام چاہنے والوں کو یہ بتاکر افسردہ کردیا تھا کہ وہ نیورواینڈوکرائن ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں، بعد ازاں وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے تھے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA==
ejasoft island