فاسٹ پاکستانی گیند باز محمد عامر: ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے

پاکستان کے فاسٹ گیند باز محمد عامر نے کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
پاکستان کے فاسٹ گیند باز محمد عامر نے کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ گیند باز محمد عامر نے واضح انداز میں ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر نے کہا ہے کہ پابندی کے پانچ سالوں میں بالکل کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور پھر تینوں فارمیٹ کے میچز کھیلے، کرکٹ سے میری باڈی پر پریشر تھا اور میں تھک جاتا تھا۔ اگر مجھے اگلے چھ سال مزید کرکٹ کھیلنی ہے تو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنی ہی تھی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کے گیند باز نے نو عمر نسیم شاہ کو نوجوان قومی فاسٹ گیند بازوں میں سب سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی لینتھ انہیں دوسرے گیند بازوں سے ممتاز کرتی ہے ۔
انہوں نے سابق قومی کپتان وسیم اکرم سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ نسیم شاہ کی رفتار تو دوسرے فاسٹ گیند بازوں جیسی ہے لیکن وہ اپنی عمدہ لینتھ کی وجہ سے دیگر کے مقابلے میں جلد ابھر کر سامنے آئے ہیں کیونکہ وہ گیند آگے کرتے ہیں لہٰذا ان کی لینتھ رفتار کے لحاظ سے موزوں رہتی ہے۔