ایف اے ٹی ایف جون میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا
منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 21 سے 26 جون تک جاری رہنے والے اجلاس میں لیا جائے گا۔
منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 21 سے 26 جون تک جاری رہنے والے اجلاس میں لیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق فروری میں پیرس سے تعلق رکھنے والے مالیاتی جرائم کے اس عالمی واچ ڈاگ نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے خلاف 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل کے لئے 4 ماہ کا اضافی وقت دیا تھا جس میں اس وقت تک پاکستان 14 پر عمل کر چکا تھا لیکن کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے 13 پر عمل کرنا باقی رہ گیا۔
اس حوالے سے ایک سینیئر سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ 21 سے 26 جون تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے ایف اے ٹی ایف اور یوریشین گروپ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس میں لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس اجلاس میں لئے گئے جائزے کی بنیاد پر اکتوبر میں اس بات کا اعلان ہوگا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے یا نہیں، تاہم پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ فروری میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی اپنائی ہے اور اس میں تیزی سے پیش رفت بھی کر رہا ہے۔
aXA6IDE4LjExOS4xNjAuMTU0IA== ejasoft island