آرٹ
فواد چوہدری: تمغہ امتیاز کے لئے مہوش حیات کا نام میں نے تجویز کیا ہے
پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز کے لئے اداکارہ مہوش حیات کا نام انہوں نے تجویز کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز کے لئے اداکارہ مہوش حیات کا نام انہوں نے تجویز کیا ہے۔
مشرق نيوز كے مطابق فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیئے جانے کا فیصلہ مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر مبنی تھا۔
ہم ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ہر شعبے میں اول آنے والوں اور ٹاپرز کو یہ ایوارڈ دیاجائے۔ ہم نے مہوش حیات کو بھی یہ ایوارڈ میرٹ کی بنیاد پر دیا ہے۔
انہیں تمغہ امتیاز ان کی فلموں کی بزنس کی وجہ سے دیا گیا ہے جو کسی اور کی فلموں کی بزنس سے زیادہ ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xOTYuMTg0IA==
ejasoft island