وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔جس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔جس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
جى ان ان نيوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ پی ایس او کے ایم ڈی،سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائے گا اوروفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر جانکاریاں دی جائیں گی۔
اس اجلاس میں کابینہ جہاں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی وہیں کابینہ قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔
آج کابینہ کے اس اجلاس میں پاک سعودیہ ایئر سروسز کے معاہدہ کی منظوری،فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری،ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری،پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔