وفاقی وزیر اسد عمر: پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے معاشی بندشیں کورونا وائرس سے زیادہ مہلک ہیں اور ان بندشوں کی وجہ سے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہوا ہے، صرف 6 دنوں میں روزانہ اوسطاً 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان سمیت ہمارے خطے میں کورونا یورپ اور امریکہ کی طرح مہلک ثابت نہیں ہوا ہے ہمیں امریکہ اور دوسرے ملکوں کو نہیں اپنے ملک کے حالات کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، کورونا سے اموات کو صفر تک لانے کے لئے درکار اقدامات معاشی زندگی کے لئے بہت مہلک ہوں گے۔