وفاقی وزیر: یو این امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین قوم کے لئے باعث فخر ہیں
اقوام متحدہ کی طرف سے کانگو میں جاری امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین دستے کو داد دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انہیں ملک کے لئے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے کانگو میں جاری امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین دستے کو داد دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انہیں ملک کے لئے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کانگو امن مشن میں پاکستانی خواتین دستے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوجی، پولیس افسران، سافٹ ویئر انجینئرز، سائکولوجسٹ، ڈاکٹرز اور جینڈر ایڈوائزرز (خواتین اور مردوں کی رہنمائی کرنے والے ماہرین) لوگ ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی ٹوئٹ کو ری شیئر کر کے لکھا ہے کہ پاکستانی خواتین پوری دنیا کے سامنے قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔
شیریں مزاری نے مزید لکھا ہے کہ امن مشن پر مامور خواتین اقوام متحدہ کے امن مشن کو درپیش متعدد تنازعات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔