ایف آئی اے: انٹرنیٹ کے استعمال میں 40 فیصد اضافے کے باوجود سائبر جرائم میں کمی آئی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انٹرنیٹ خاص طور پر آن لائن شاپنگ کے استعمال میں 40 فیصد اضافے کے باوجود سائبر کرائمز بشمول مالیاتی جرائم میں کمی کا رجحان پایا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آن لائن تجارت کرنے والے کچھ تاجر ایف آئی اے کو دعوے سے اختلاف کرتے ہیں۔
کاروباری افراد کے مطابق لاک ڈاون کے دوران جہاں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور اکثر افراد معمول سے زیادہ آن لائن وقت گزار رہے ہیں جس میں شاپنگ، بینکنگ، مواد دیکھنا اور سماجی رابطے شامل ہیں وہیں سائبر مجرمان نے اپنے طریقہ کار اور مجرمانہ سرگرمیوں میں تبدیلی کرکے اس بحران سے فائدہ اٹھانے کا موقع حاصل کیا ہے۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ (سی سی ڈبلیو) نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں سائبر مالیاتی جرائم میں کمی ادارے کی جانب سے اپنائے گئے 'موثر اقدامات' کے باعث ہوئی ہے۔
وفاقی ادارے کے مطابق سی سی ڈبلیو میں شکایات کے اعداد وشمار کے تجزیے سے لاک ڈاؤن کے دوران انٹرنیٹ کے استعمال میں 40 فیصد اضافے کے باوجود ملک میں آن لائن مالیاتی جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE1NC43MCA= ejasoft island