فردوس عاشق: وزیر اعظم تمام پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں
وزیر اعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورونا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔
وزیر اعطم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔
نيو نيوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں اور وزیر اعلی سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورونا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت سست روی سے کام کر رہی ہے، کورونا کے خلاف صوبے اپنے اپنے طور پر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے وفاق کی جانب سے بہت کم امداد مل رہی ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjEzNC4xMDcg ejasoft island