امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری

کورونا وائرس کے باعث ایئرپورٹس کی بندش اور فلائٹ شیڈول معطل ہو جانے سے امریکہ میں پھنسے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے قومی ایئر لائن پی آئی اے نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث ایئرپورٹس کی بندش اور فلائٹ شیڈول معطل ہو جانے سے امریکہ میں پھنسے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے قومی ایئر لائن پی آئی اے نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نیوز voa کے مطابق ابتدا میں دو پروازیں 10 اور 13 مئی کو واشنگٹن ڈی سے اسلام آباد اور کراچی آئیں گی۔ ایک اور پرواز نیو جرسی سے لاہور آئے گی، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پروازوں کے علاوہ مزید تین فلائٹس پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گی۔ جن کے شیڈول کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پاکستانی حکومت کی درخواست پر امریکہ نے 12 خصوصی براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے جو ایک ماہ کے اندر آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ مختلف ملکوں میں پھنسے ہوئے 10 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے ملک میں واپس پہنچ چکے ہیں۔