کھیل
فٹ بال: فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر کورونا وائرس سے ہلاک
فٹ بال کی دنیا میں ایک اور خسارہ واقع ہوا ہے خبروں کے مطابق اسپین کے معروف فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
فٹ بال کی دنیا میں ایک اور خسارہ واقع ہوا ہے خبروں کے مطابق اسپین کے معروف فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
جیو نیوز کی تفصیلات کے مطابق صدر لورینزو سانز کی عمر 76 برس تھی اور لورینزو سانز 1995 سے 2000 تک اسپینش فٹ بال کلب ریال میدرڈ کے صدر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق لورینزو سانز کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی میڈیرا میں اس وقت قرنطینہ میں ہیں کیونکہ ان کے ایک ٹیم ممبر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
aXA6IDQ0LjE5Mi43NS4xMzEg ejasoft island