پہلی بار انسانی سوچ کو لفظوں میں ڈھالنے کا کامیاب تجربہ
اگرچہ بولی گئی گفتگو سے الفاظ لکھنے والے سافٹ ویئر اب عام ہوچکے ہیں، لیکن پہلی مرتبہ دماغ کو چکرا دینے والی ٹیکنالوجی بنالی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) یعنی اے آئی کی بدولت صرف سوچ کو پڑھ کر الفاظ ٹائپ کرتی ہے، اور اس کی درستگی کی شرح
اگرچہ بولی گئی گفتگو سے الفاظ لکھنے والے سافٹ ویئر اب عام ہوچکے ہیں، لیکن پہلی مرتبہ دماغ کو چکرا دینے والی ٹیکنالوجی بنالی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) یعنی اے آئی کی بدولت صرف سوچ کو پڑھ کر الفاظ ٹائپ کرتی ہے، اور اس کی درستگی کی شرح 97 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ ٹٰیکنالوجی ایک لفظ سنے بغیر صرف سوچ کی سرگوشی کو الفاظ میں ڈھالتی ہے جس پر سائنس فکشن کا گمان ہوتا ہے۔ اس پر کی گئی تحقیقات یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے ایک ریسرچ جرنل میں پیش کی ہیں۔ یہاں دماغی سرجن ایڈورڈ چینگ اور ان کے ساتھیوں نے دماغ کے خاص حصے میں ہونے والی "کورٹیکل سرگرمی" کو نوٹ کیا ہے۔ اسے پڑھنے کے لئے دماغ میں خاص الیکٹروڈ لگائے گئے اور اس عمل کو "الیکٹرو کور ٹیکوگرام" کہا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے تجربے میں مرگی کے چار مریضوں کو بیرونی پیوند لگائے گئے جو مرگی کے دورے کو ریکارڈ کرنے کے لیےنصب کئے گئے تھے۔ اسی کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک تجربہ کیا جس میں شرکا کو مختلف نمبر باآواز بلند پکارنے اور دوہرانے کی ہدایت بھی کی۔ اس دوران پوری سرگرمی ریکارڈ ہوتی رہی۔
aXA6IDQ0LjIyMy40Mi4xMjAg ejasoft island