وزیر خارجہ پاکستان: حکومت اور عوام کو متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہوگا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم بھی متحد ہو کر صورتحال کا مقابلہ کرے، حکومت تنہا بوجھ نہیں اٹھا سکتی ہے کیونکہ کورونا وائرس بہت ہی بڑا چیلنج ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم بھی متحد ہو کر صورتحال کا مقابلہ کرے، حکومت تنہا بوجھ نہیں اٹھا سکتی ہے کیونکہ کورونا وائرس بہت ہی بڑا چیلنج ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا ملتان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ دنیا نے ایسا چیلنج اس سے پہلے نہیں دیکھا ہے کیونکہ اس وبا سے ہر کنبہ متاثر ہے۔ جو اقدامات ہم کر رہے ہیں اس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔ اس اہم معاملے میں عوام کو بھی تعاون کرنا ہے۔ تاہم ہم پچیس لاکھ گھرانوں کو راشن پہنچانے کے طریقہ کار کو دیکھ رہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کا شکر گزار ہوں کیونکہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مدد کر رہا ہے۔ چین کے پانچ جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں اور مزید ابھی آ رہے ہیں۔ ہم نے اپنی ٹیم بھی چین روانہ کر دی ہے۔ چینی لیڈرشپ نے مکمل ساتھ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک جن کا ہیلتھ سسٹم کمزور ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی ان کے قرضوں کو دی سٹرکچر کر دے تا کہ وہ پیسہ اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے استعمال کر سکیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjE3NS4yNDMg ejasoft island