وزیر خارجہ پاکستان: پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے. اس ملاقات میں ایران-امریکہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پاکستانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے جس میں ایران-امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک-ایران کثیر الجہتی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے سفارتی ذرائع سے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور خطے میں امن کے لئے پاکستان مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں اور ایران کے بعد اب وہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
aXA6IDMuMTQwLjE4NS4xNzAg ejasoft island