پاکستان :نیٹ ورک کے پرانے کارکن علی اختر رضوی انتقال کرگئے
اب تک نيوز کے مطابق پاکستان کے سینئیر صحافی سید علی اختر رضوی کورونا وائرس کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اب تک ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ایڈوائزر اور سینیئر صحافی علی اختر رضوی کورونا وائرس کے باعث لندن میں انتقال کرگئے ہیں۔
اب تک نيوز کے مطابق پاکستان کے سینئیر صحافی سید علی اختر رضوی کورونا وائرس کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سینیئر صحافی علی اختر رضوی نے انیس سو ساٹھ سے صحافت کا عملی آغاز کیا تھا، آج کل آپ اب تک ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ایڈوائزر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے، آپ کا شمار اپنا ٹی وی نیٹ کے پرانے کارکنان میں ہوتا تھا۔
علی اختر رضوی اب تک نیوز کی ویب سائٹ پر کئی عنوان تحریر کرتے تھے، اپنے عنوانات میں وہ حکومتی کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کرتے رہے، اپنے بے لاگ تجزئیے کے باعث وہ خاصے مقبول تھے۔