پی آئی اے کے سابق پائلٹ نے نیپال میں پاکستان کا نام کیا روشن
کورونا وائرس کے دوران ایک پاکستانی پائلٹ کا کارنامہ سامنے آیا ہے، قومی ایئرلائن کے ایک سابق پائلٹ نے نیپال میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے دوران ایک پاکستانی پائلٹ کا کارنامہ سامنے آیا ہے، قومی ایئرلائن کے ایک سابق پائلٹ نے نیپال میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ٹیگ لائن باکمال لوگ لاجواب سروس کے بعد اب باکمال لوگ لاجواب کارنامہ بھی سامنے آگیا ہے، کورونا وائرس کی وبا کے دوران شان دار خدمات انجام دینے پر پاکستانی پائلٹ جاوید چوہدری کو نیپال حکومت کی جانب سے باقاعدہ خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے سابق پائلٹ جاوید چوہدری کو چین کے شہر گوانگزو سے نیپال کے شہر کٹھمنڈو تک امدادی پرواز چلانے پر نیپال کے قومی ٹی وی پر حکومت کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پائلٹ جاوید چوہدری نیپال ایئر کی پرواز پر کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان لے کر پہنچے تھے، نیپالی ٹی وی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے سابق کپتان نے کورونا وائرس کے خوف میں بھی بہادری کی مثال قائم کی ہے۔