سوسائٹی
پاکستان میں مدرسہ کی چھت گرنے سےچار جاں بحق اور دیگر 10 زخمی
چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں مدرسہ کی چھت گرنے سے چار جاں بحق اور دیگر 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں۔
چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں مدرسہ کی چھت گرنے سے چار جاں بحق اور دیگر 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق مدرسہ چارسدہ کے پسماندہ علاقہ کانگڑہ میں گھر کے اندر قائم کیا گیا تھا، جس میں علاقے کے بچے اور بچیاں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مدرسہ کا کچا برآمدہ اس وقت منہدم ہو گیا، جب درجنوں بچے قران پاک پڑھ رہے تھے۔
حادثہ وقوع پذیر ہونے کے بعد مقامی افراد نے نعشوں اور زخمی بچوں کو نکال کر مقامی ہسپتال پہنچایا، جبکہ بعض بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjExNy44MS4yNDAg ejasoft island