جنوبی کوریا میں چار ہفتوں کے بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیس سامنے آئے
جنوبی کوریا میں چار ہفتوں کے بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیس رپورٹ ہونے کے بعد ایشیا میں بدترین وائرس کی وبا کے معدوم ہونے کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں۔
جنوبی کوریا میں چار ہفتوں کے بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیس رپورٹ ہونے کے بعد ایشیا میں بدترین وائرس کی وبا کے معدوم ہونے کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 64 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار 961 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 111 ہلاک ہوچکے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق دوسری جانب طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ ملک کو ابھی بھی اس انفیکشن کے خلاف طویل جنگ کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ یورپ اس وقت وبائی مرض کا مرکز ہے۔
اٹلی میں اتوار کے روز 651 نئی اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 476 ہوگئیں۔
دوسری جانب اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 462 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 182 ہوگئی ہے۔
aXA6IDMuMTcuMTUwLjE2MyA= ejasoft island