کھیل
کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ملتوی
گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 24 مئی سے 7جون کے درمیان پیرس میں اسٹیلڈر لینڈ گاروس میں کھیلا جانا تھا، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بول نيوز کے مطابق گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 24 مئی سے 7جون کے درمیان پیرس میں اسٹیلڈر لینڈ گاروس میں کھیلا جانا تھا، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فرنچ اوپن اب 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فرنچ ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران نے دنیا بھر کی آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب طے شدہ تاریخوں میں ٹورنامنٹ کرانا ممکن نہیں تھا، اسی لئے اس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کیا گیا ہے۔