جولائی تا جنوری کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ کیا گیاریکارڈ
ملک بھر میں جولائی تا جنوری کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
ملک بھر میں جولائی تا جنوری کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں جولائی تا جنوری کے دوران 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، جس کے بعد براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1 ارب 56 کروڑ ڈالر رہی۔ سات ماہ میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری تین ارب 42 کروڑ ڈالر رہی، بیرونی سرمایہ کاری میں دو ارب 89 کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب 84 کروڑ ڈالر رہی، اسٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں بیرونی قرضے 4 ارب 69 کروڑ ڈالر اضافے سے 111 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ ستمبر 2018 تک بیرونی قرضوں کا حجم 96 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اب تک بیرونی قرضوں میں 14 ارب 96 کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہر صورت میں برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ٹوئیٹ کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال جولائی تا جنوری سرمایہ کاری ایک ارب 56 کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ ڈالرتھا۔
aXA6IDE4LjExOS4xMjUuNyA= ejasoft island