ماہرینِ ارضیات: کورونا وائرس کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے زمین کی آواز بدل گئی
ماہرین نے بتایا ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن کی صورتحال پیش آئی ہے تب سے ہی آواز کو ناپنے والے، زمین کی گردش اور زلزلے کے متعلق بتانے والے سائزمومیٹرز پر زمین کی آواز کی شدت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے سبب دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، اسی حوالے سے ماہرینِ ارضیات نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔
برطانوی ویب سائٹ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کا زمین پر بڑا اثر پڑا ہے، چونکہ لوگوں کی آمدورفت نہیں ہو رہی ہے، اسی وجہ سے زمین پر جنبش کی شدت میں کمی آ رہی ہے۔
ہماری ویب کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن کی صورتحال پیش آئی ہے تب سے ہی آواز کو ناپنے والے، زمین کی گردش اور زلزلے کے متعلق بتانے والے سائزمومیٹرز پر زمین کی آواز کی شدت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔
ماہرین ارضیات کے مطابق انسانوں کی سرگرمیوں کا شور اتنا کم ہو گیا ہے کہ اب سائزمومیٹرز کے ذریعے دور دراز علاقوں میں آنے والے ہلکے سے زلزلوں کی وہ آواز بھی سنی جا سکتی ہے، جو اس سے قبل انسانی سرگرمیوں کے شور کی وجہ سے سنائی نہیں دیتی تھی۔