بڑی خوش خبری: رمضان المبارک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انسٹاگرام کا بڑا فیصلہ

رمضان المبارک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انسٹاگرام نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ فیس بک کی زیر ملکیت فوٹر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے احترام رمضان کی مناسبت سے اہم قدم اٹھایا ہے۔
رمضان المبارک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انسٹاگرام نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ فیس بک کی زیر ملکیت فوٹر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے احترام رمضان کی مناسبت سے اہم قدم اٹھایا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ماہ مبارک کی مناسبت سے MonthOfGood# کا ہیش ٹیگ متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ماہ صیام کا مثبت پیغام لوگوں تک پھیلانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد مسلمان ماہ رمضان میں روزے رکھیں گے اور یہ سال کی سب سے بڑی عالمی ثقافت کے لمحات ہیں۔
اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران دنیا بھر کے صارفین انسٹاگرام پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور یہ ہیش ٹیگ اُن تمام صارفین کے لئے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے رمضان میں 16ملین صارفین نے انسٹاگرام پر رمضان کا لفظ استعمال کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے رواں سال ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island