بڑی خوشخبری! اب واٹس ایپ گروپ ویڈیو کالز میں لایا جائے گا تعداد بڑھانے کا فیچر
مختلف ایپس جیسے گوگل ڈو، زوم اور اسکائپ نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے بلکہ گوگل ڈو کی جانب سے کسی ویڈیو کال میں لوگوں کی تعداد کو 50 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے اس کے نتیجے میں اربوں افراد گھروں تک محدود ہیں، اس کے سبب گروپ ویڈیو کالز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مختلف ایپس جیسے گوگل ڈو، زوم اور اسکائپ نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے بلکہ گوگل ڈو کی جانب سے کسی ویڈیو کال میں لوگوں کی تعداد کو 50 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
اب ایسا لگتا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ ان سب کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔
واٹس ایپ میں بہت جلد گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے جو اس وقت زیادہ سے زیادہ 4 ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق نئے بیٹا وروژن میں موجود کوڈ سے معلوم ہوا ہے کہ میسجنگ اپلیکشن میں گروپ آڈیو اور ویڈیو کال میں شریک افراد کی تعداد کو بڑھایا جارہا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور کتنے افراد ایک گروپ ویڈیو کال کا حصہ بن سکیں گے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE1LjIwNSA= ejasoft island