افغان دارالحکومت کابل میں گوردوارے پر حملہ میں 11 افراد ہلاک
افغان دارالحکومت میں سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان دارالحکومت میں سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمباروں نے کابل کے علاقے شور بازار میں ایک گوردوارے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
افغان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پونے 8 بجے کیا گیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تھی۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے ابتدائی طور پر حملے میں 3 خودکش بمباروں کے ملوث ہونے کی اطلاع دی گئی ہے جن میں سے ایک کو فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق گوردوارے کے ایک منتظمین کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت دھرم شالا میں تقریباً 150 افراد موجود تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں، تاہم فورسز نے حملے میں زخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
مقامی سیکیورٹی حکام نے حملے کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔