حبیب بینک نے نیویارک میں اپنی برانچ رضاکارانہ طور پر بند کرنے کا کیا اعلان
حبیب بینک لمیٹڈ نے نیویارک میں اپنی برانچ رضاکارانہ طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
حبیب بینک لمیٹڈ نے نیویارک میں اپنی برانچ رضاکارانہ طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
حبیب بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نیویارک میں حبیب بینک کی برانچ 31 مارچ 2020 سے بند کی جا رہی ہے، برانچ بند کرنے کا اقدام نیویارک کے اسٹیٹ بینکنگ قوانین کے تحت کیاجا رہا ہے، اور برانچ کی رضاکارانہ بندی کے بعد امریکہ میں حبیب بینک کی کوئی برانچ آپریٹ نہیں کرے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ حبیب بینک پاکستان اور دیگر ملکوں میں اپنےکلائنٹس کی یو ایس ڈالر بینکنگ ضروریات پوری کرتا رہےگا،نیویارک برانچ بند کرنے میں نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ فائنانشل سروسز ، نیویارک کے فیڈرل ریزروبینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون کا شکر گزار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ بین الاقوامی معیار کی پاسداری اور پروٹوکول ہماری بزنس کا حصہ ہے، حبیب بینک بین الاقوامی معیار کی پاسداری کرتے ہوئے پروگریسو بینکنگ پریکٹس کے عزم پر قائم ہے۔
aXA6IDMuMjM2LjE0NS4xMTAg
ejasoft island