صدر پاکستان کی صدارت میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس

صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ صدر مملکت کی زیر صدارت بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ صدر مملکت کی زیر صدارت بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔
اب تک نیوز کے مطابق صدر مملکت کو بلوچستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر آگاہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، گورنر، وزیر اعلی بلوچستان، کمانڈر سدرن کمانڈ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مربوط لائحہ عمل کا تسلسل قائم رکھیں، صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے اقدامات تسلی بخش ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران غریب افراد کے تعاون کو موثر بنایا جائے۔