ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتايا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
اب تک کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتايا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔