وزیر داخلہ پاکستان: پاکستان کرکٹ کے لئے سب سے محفوظ اور پر امن ملک ہے
پاکستان کے وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ اور پرامن ملک قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو سیریز کھیلنے کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ اور پرامن ملک قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو سیریز کھیلنے کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم کو رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن وہ ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات پہلے کی بنسبت اب بہت بہتر ہیں اوراب ہم اپنی "پاکستان سپر لیگ" بھی ملک میں کرا رہے ہیں۔