آئی سی جے: چین پر کورونا وائرس پھیلانے کے لئے جرمانہ عائد کیا جائے

لندن کی جیوریسٹس کی بین الاقوامی کونسل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ چین پر انسانیت کے خلاف سنگین جرم کرنے کے لئے سخت سزا عائد کرے۔ امر اجالا نیوز کے مطابق تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا بنیادی طور پر خود کو ایک س
لندن کی جیوریسٹس کی بین الاقوامی کونسل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ چین پر انسانیت کے خلاف سنگین جرم کرنے کے لئے سخت سزا عائد کرے۔ امر اجالا نیوز کے مطابق تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا بنیادی طور پر خود کو ایک سپر پاور بنانے کی بیجنگ کی سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی جے کے صدر آدیش سی اگروال نے کہا ہے کہ چین کے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے صحیح کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے کساد بازاری اور کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور لاکھوں افراد ہندوستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں بے روزگار ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ایک معمہ ہے کہ کیسے چین کے تمام صوبوں میں یہ وائرس پھیل نہیں سکا جبکہ یہ دنیا کے تمام ممالک میں پھیل رہا ہے۔ انہوں نے جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وائرس کو پھیلانے کے لئے چین، اس کی فوج اور ووہان کو ذمہ دار ٹھہرائے، جس نے دنیا بھر میں 50000 سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے اور دنیا کو تعطل کی طرف ڈھکیل دیا ہے۔
اگروال نے یو این ایچ آر سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بیماری کو پھیلانے کے لئے چین کو پوری دنیا اور خاص طور پر ہندوستان کو معاوضہ دینے کی ہدایت کرے۔