آئی ایم ایف نے پاکستان کی قابل ذکر پیش رفت کا کیا اعتراف
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پروگرام میں ’قابلِ ذکر پیش رفت‘ کی ہے، تاہم اسٹاف لیول کی سطح پر ہونے والے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے اختتام پذیر ہوگئے، اور آئی ایم ایف ٹیم ملک سے واپس چلی گئی۔

ٖڈان نيوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ بات چیت جاری ہے اور ہم جلد اسٹاف کی سطح کا سمجھوتہ کرلیں گے۔
تاہم یہ ياد نہیں کہ کون سے حل طلب معاملات باقی ہیں، البتہ باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سربراہ کی غیر موجودگی کے باعث ریونیو کے حوالے سے واضح ہدایات اور حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں کے سلسلے میں مجوزہ منصوبے کے معاملات معاہدہ طے پانے سے قبل حل کیے جائیں گے۔
aXA6IDMuMjM4LjEzMC40MSA= ejasoft island