آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں معاشی اصلاحات کی پیش رفت کا اعتراف
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے سلسلہ میں کی جانے والی پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے سلسلہ میں کی جانے والی پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف مشن پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا دوسرا جائزہ لیا جارہا ہے اور آرٹیکل فائیو کے تحت معاشی اصلاح کے سلسلہ میں تفصیلی مشوریں بھی ہو رہے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کامیابی کے ساتھ آج مذاکرات مکمل ہونے کا امکان ہے اور آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xOTYuMTg0IA== ejasoft island