آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک ارب 38 کروڑ ڈالر کا پیکج منظور
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے منفی معاشی اثرات کے تناظر میں پاکستان کے لئے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومینٹ (آر ایف آئی) کے تحت ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی ہے
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے منفی معاشی اثرات کے تناظر میں پاکستان کے لئے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومینٹ (آر ایف آئی) کے تحت ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث ادائیگیوں کے فوری توازن کو پورا کرنے کے لئے آر ایف ای کے تحت ایک ارب 38 کروڑ ڈالر (50 فیصد کوٹہ) پاکستان کے لئے منظور کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ وائرس کے اثرات میں کمی کے ساتھ ہی متعلقہ حکام کو توسیعی فنڈ کی سہولت (ای ایف ایف) کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے نظر ثانی کا موقع ملے گا جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور وائرس کے اثرات کم ہونے کے بعد حالیہ ای ایف ایف کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔
aXA6IDE4LjE5MS4xNTcuMTg2IA== ejasoft island