آئی ایم ایف: رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی، جس کے باعث پاکستان میں بے روزگاری اگلے دو سال مسلسل بڑھنے کا خدشہ ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بیروزگاری 4.5 فیصد اور اگلے سال 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی، خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال مہنگائی 11.1 فیصد کی سطح پر رہنے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال مہنگائی کم ہو کر 8 فیصد کے سنگل ہندسے پر آجائے گی۔
aXA6IDE4LjIyNC4wLjI1IA== ejasoft island