خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے دو مشتبہ کیسز ضلع صوابی اور سوات میں سامنے آئے تھے جس کے بعد مشتبہ مریضوں کے نمونے تجزیہ کے لئے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے دو مشتبہ کیسز ضلع صوابی اور سوات میں سامنے آئے تھے جس کے بعد مشتبہ مریضوں کے نمونے تجزیہ کے لئے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔
سچ ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت نے نمونوں کا تجزیہ کرنے کے بعد دونوں مشتبہ مریضوں کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔
پاکستان کے ہوائی اڈوں پر بھی کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کے لئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں چین سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وفاقی حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4xMy4yNTUg ejasoft island