سوسائٹی
عمران خان کی طرف سے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ کی گئی طلب
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہےکہ کوئٹہ میں مسجد اور لوگوں کونشانہ بنانے والے دہشتگرد عناصر قابل مذمت ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق عمران خان كا کہنا ہے کہ بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ فراہم کی جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
عمران خان نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسر ڈی ایس پی حاجی امان اللہ کو ایک بہادر اور مثالی افسر قرار دیاہے۔