عمران خان کی پاکستان بھر میں مہنگائی میں کمی کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی لانے لئے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کردی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی لانے لئے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کردی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی۔
معلوم رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا، اور اس اجلاس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت، وزیر منصوبہ بندی اور معاون اطلاعات نے شرکت کی تھی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ ہم نے احساس پروگرام کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں اور صحت انصاف کارڈ سے غریبوں کو لاکھوں روپے کی انشورنس دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، اسکے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 7 ارب روپے بھی مہیا کیے ہیں، لیکن اسکے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے ناجائز منافع خوری بھی روکنی ہوگی۔
aXA6IDU0LjE2Ny41Mi4yMzgg ejasoft island