كاروبار
عمران خان: برطانیہ جیسے ملک میں بھی وزیرِ اعظم نے رضاکار فورس سے مدد مانگی

وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیلی حکومت کچھ نہیں کر سکتی، برطانیہ جیسے ملک میں بھی وزیرِ اعظم نے رضاکار فورس سے مدد مانگی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیلی حکومت کچھ نہیں کر سکتی، برطانیہ جیسے ملک میں بھی وزیرِ اعظم نے رضاکار فورس سے مدد مانگی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کریں گے اور اس وقت ٹائیگر فورس کا کام ہو گا کہ وہ لوگوں میں آگاہی پھیلائے اوران سے ایس اور پیز پر عمل درآمد کروائے۔
ٹائیگر فورس کے اراکین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کو ہمارے ساتھ مل کر بنا تنخواہ کے جہاد کرنا ہے اور کہیں پیسے نہیں اکھٹے کرنے ہیں۔